10 اکتوبر 2013 - 20:30
صہیونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت

بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور لبنان کے سابق وزیر اعظم نے صہیونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور لبنان کے سابق وزیر اعظم نے صہیونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر " غضنفر رکن آبادی " نے آج لبنان کے سابق وزیر اعظم " سلیم الحص " کے ساتھ ملاقات میں لبنانیوں کی قومی وحدت کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ امید ظاہر کی ہے کہ لبنان کے مختلف گروہوں اور عوام کے درمیان باہمی یکجہتی علاقے میں دشمنوں خاصطور پر صہیونی حکومت کے تفرقہ انگیز منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوگی۔ " سلیم الحص " نے بھی اس ملاقات میں عالم اسلام خاصطورپر مسئلہ فلسطین کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف کی قدردانی کی اور تمام مظلوم قوموں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے ایران کے کردار کو نہایت ہی اہم قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲